عوامی حمایت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی جلد برسر اقتدار آئے گی: منیر قمر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدرچوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے 23 کروڑ عوام کی حمایت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی جلد برسر اقتدار آئے گی اور ملک کے معاشی اور سیاسی حالات کو سدھارے گی چاروں صوبے میں جیئے بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں اور انشاء اللہ ملک کے وزیر اعظم بلا ول بھٹو ہوں گے پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جس کی محبت عوام کے دلوں میں ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا، اپنے بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا، پیپلز پارٹی کا سیلاب سب کو بہا کر لے جائے گا، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے غریب عوام کے گھر کے چولہے بجھانے میں کوئی کسرنہ چھوڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن