حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کونسل پاکستان و ممبر علماء بورڈ پنجاب، امیرمتحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ سیرت مصطفی ؐپر عمل کرکے ہی دُنیا اور آخرت میںکامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، ہمیں اپنے درمیان اختلافات کومفاہمت سے حل کرناچاہئے۔پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کی روشنی میں آپس میں پیار ، محبت اور رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ سیرۃ امام الانبیاء کانفرنس ؐبسلسلہ پیغام پاکستان کانفرنس سن فلاور میرج ہال گوجرانوالہ روڈحافظ آباد میں خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مولانا الحاج منظور احمد آف گوجرانوالہ،ناظم تبلیغ متحدہ جمعیت اہل حدیث مولانا حافظ محمد عثمان شاکر، نوجوان مذہبی اسکالر ، اینکر پرسن صاحبزادہ سید اُسامہ ضیاء بخاری، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر وسیم سندھو، بزرگ رہنما مولانا نصر اللہ خاں بھٹی و دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
سیرت مصطفی ؐپر عمل کرکے ہی دُنیا اور آخرت میںکامیابی حاصل کی جاسکتی ہے: ضیاء اللہ شاہ
Oct 16, 2021