وسیم اختر کی خرم شیر زمان کی والدہ  کے سوئم میںشرکت اور شرمیلافاروقی کے والد کے انتقال پر تعزیت

کراچی (نیوز رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسابق میئر کراچی وسیم اختر نے اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والد ہ کے سوئم میں شرکت، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد کے انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت کی ۔اس موقع پر وسیم اخترکے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان،خالد سلطان، کشور زہرا،اراکین اسمبلی شاہانہ اشعر،رانا انصار،غلام جیلانی،وسیم قریشی اورہاشم رضا موجود تھے۔وسیم اختر نے خرم شیر زمان سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ شرمیلا فاروقی سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی خرم شیر زمان کی والدہ اورشرمیلا فاروقی کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔(آمین)

ای پیپر دی نیشن