کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ سیرت پاکﷺ پر صحیح و مکمل عمل کرکے امت مسلمہ پستی سے نکل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القران گلستان جوہر میں مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد ندیم و دیگر بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ جب حضور ﷺ نے ا علان کیا کہ اے مکہ کے لوگوں مجھے اللہ تعالیٰ نے نبوت عطا فرما دی ہے ۔میں اللہ کا آخر ی نبی ہوں اور میں ا علان کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لا ئق نہیں، میں ا للہ کا رسول ہوں توآپﷺ کے اس ارشاد مبارکہ کو سننے کے بعدابو لہب ، ابو جہل اور ان کے دست را ست لو گوں نے آپ ﷺ پر پتھروں کی با رش کردی انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ آپ ﷺ کی سیرت مطہرہ کی اتباع و پیروی ہے ۔نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ مسلمانوں کے لئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ طارق مدنی
سیرت پاکؐ پر صحیح و مکمل عمل کرکے امت مسلمہ پستی سے نکل سکتی ہے۔ طارق مدنی
Oct 16, 2021