علی پور‘ علی والی (نامہ نگار) پٹواریوں پر سرکاری اراضی وا گزار کرانے پر ناجائز قابضین کا تشدداور مقدمات درج ہونے کے باوجود محکمہ اریگیشن۔محکمہ جنگلات اور پانڈ ایریا کی چھبیس سو ایکڑ سرکاری رقبہ ڈمر جنوبی میں قبضہ گروپ دوباہ ناجائز قابض سرکاری درخت بھی کاٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق علی پور تحصیل ڈمر والا میں محکمہ جنگلات اریگیشن اور پانڈ ایریا کا سرسبز زرخیر سرکاری ریکارڈ کے مطابق تقریبا چھبیس سو ایکڑ ہر قبضہ گروپ نے تھانہ صدر علی پور کے درجن بھر مقدمات درج ہونے کے باوجود دوبارہ قبضہ کر کے فصلات کاشت کر رکھی ہے اور مزاروں سے سرکاری اراضی ٹھیکے ہر دیکر آبیانہ کی سلف وصولی کر رہے ہیں۔ مذکورہ صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے قانونگو پٹواریوں سے ناجائز قابضین بارے مفصل رپورٹ مانگ لی ذراِئع کے مطابق ڈمر برادری 200 ایکڑ، سردار محل 120 ایکڑ، علی پور فتح جنوبی کا وائس چیرمین اور اسکے بھائی 100ایکڑ، نادر لشاری سکنہ نذرو والی ھٹی تھانہ صدر 120 ایکڑ ، رب نوازموضع گھری 451 ایکڑ ،احمد نواز ڈمر والی 90 ایکڑ، عابدچانڈیہ ڈمر والا جنوبی 90 ایکڑ، مستری کالو15 آیکڑ۔فرید اعوان پچاس ایکڑ سرکاری اراضی پر قابض ہے جبکہ دیگر بااثر افراد علیحدہ سے سرکاری اراضی ہر قابض ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں اور تشدد کا شکار ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب۔کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی کی فوری فراہمی اور ناجائز قابضین کے خلاف بلاتفریق گرینڈ اپریشن کا مطالبہ کیا ھے رابطہ پراسسٹنٹ کمشنر علی پور کے ترجمان نے تصدیق کرتے بتایا رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی ہے۔