میڈیا کو دبانے کی ہر سازش ناکام ہوگی، نفیسہ شاہ

Oct 16, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ)  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب میں پی ایم ڈی اے قانون کے خلاف " ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنونشن زیر نگرانی پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان کے انعقاد کیا گیا ، کنونشن میں شرکاء نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہا کہ میڈیا کے مرہون منت اقتدار حاصل کرنے والوں نے اقتدار سنبھالتے ہی میڈیا کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں،  میڈیا کی آزادی کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں  نومبر میں پی ایف یو جے کیجانب سے منعقدہ لانگ مارچ میں سندھ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کی تحریک میں پیپلزپارٹی کے پی ایف یو جے کیساتھ ہیں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اصل میں میڈیا مارشل لاء  ہے جس سے جمہوری روایات کا گلا گھونٹا جائے گا اس طرح کے کالے قانون سے صحافیوں کیساتھ عام شہری بھی متاثر ہوں گے اس طرح کے کسی عمل قبول نہیں کیا جائے گا۔سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو نے کہا کہ میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے حکومت کالے قوانین اور فورسز کا سہارا لے رہی ہے۔کنونشن سے پی ایف یو جے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا کو پابند سلاسل ہونے نہیں دیا جائے گا صحافت کے لیے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑی ہم دیں گے۔پی ایف یو جے کے کے  مرکزی رہنما افضل بٹ نے  بھی  خطاب  کیا ۔میں کہا کہ اس وقت پاکستان کا میڈیا جبری طور پر بدترین کرائسسز کے میں مبتلا کردیا گیا ہے پاکستان میں پریس پر پابندیاں دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جب بھی اظہار کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی پی ایف یو جے نے جدوجہد کے ذریعے آمرانہ اقدامات کیخلاف تحریکیں چلائیں اور فتح حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں