گٹکے سے کینسر میں مبتلا شخص جان کی بازی ہار گیا

Oct 16, 2021

میرواہ گورچانی (نامہ نگار) رستمانی محلہ میرواہ گورچانی کا رہائشی تین معصوم بچوں کا باپ 36 سالہ نوجوان اعجاز علی رستمانی ولد محمد عرس رستمانی دو سال سے کینسر کے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔ اس طرح  مضر صحت گٹکے نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا- مضر صحت گٹکے کے استعمال سے علاقے کے ہزاروں لوگ جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے کو موت کے منہ میں چلے گئے ہیں یہ موت کا رقص انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود بھی تا حال کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی- آخر یہ موت کا رقص کب تک جاری رہے گا؟ کب تک ہمارے نوجوان اسی طرح موت کے منہ میں جاتے رہینگے۔

مزیدخبریں