ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب حکو مت سپریم کورٹ آف پاکستان کے گذشتہ روز کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو20اکتوبر تک اختیارات دیتے ہوئے یونین کونسلوں کے دفاتر کی ذمہ داریاں حوالے کرے ۔ ان خیالات کااظہار یونین کونسل بستی سحر کے چیئر مین سید الطاف حسین ہاشمی نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سید الطاف حسین ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے کسی بھی جمہوری حکو مت کا حسن ہوتے ہیں مقامی عوامی مسائل حل کرنے میںبلدیاتی اداروں اور نمائندوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے لیکن حکو مت بلدیاتی اداروں کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود بحال نہیں کررہی۔ اس موقع پر سید شوکت حسین شاہ ،چوہدری ناظم ستار کمبوہ ، ملک فاروق احمد کھوکھر ، اجمل خان سگو ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
سپریم کے حکم پر بلدیاتی نمائندوں کو20اکتوبر تک ذمہ داریاں تفویض کی جائیں‘ الطاف حسین ہاشمی
Oct 16, 2021