ملتان‘ مظفرگڑھ‘ وہاڑی (خصوصی رپورٹر‘ نامہ نگار ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اوراین ایس بی کو تین ارب 31 کروڑ کے فنڈز جاری‘ تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے پیف سے منسلک پرائیویٹ سکولوں کو طلباء کی فیسوں کی مد میں فنڈز ٹرانسفر کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق یہ پیمنٹس بیچ ٹو کے 2,945 پارٹنر سکولوں کو اگست، ستمبر اور اکتوبر کی فیسوں کی مد میں ادا کی گئی ہیں۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے پیف پارٹنزز کو ہدایات بھی جاری کیں کہ پیمنٹس ملتے ہی اساتذہ کرام کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں ۔ جبکہ ضلع وہاڑی کے 1425 سکولوں کو این ایس بی کی مد میں 91 کروڑ 70 لاکھ روپے کا فنڈز جاری کر دیا گیا۔