سرکار مدینہؐ کی جلوہ گری سے کائنات منور ہوئی ، ارشد محمود القریشی

Oct 16, 2021

 مندرہ(نامہ نگار ) سرکار مدینہؐ کی جلوہ گری سے علم و حکمت سے کائنات منور ہوئی ۔آپؐ ،محافل میلاد النبیؐ کے انعقاد سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی اور آپس میں اخوت و محبت کے جذبات پروان چڑھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارعالمی تنظیم قاصدان اسلام کے بانی و سربراہ مخدوم ارشد محمود القریشی اور علامہ عبدالستار سعیدی نے گزشتہ روز جامعہ صداے مدینہ گمٹی شریف (مندرہ) میں سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی ترجمان پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف پیر غلام رسول اویسی ،سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر سعد الرحمن نقشبندی ،سجادہ نشین کھینارہ شریف پیر سید محمد شاہد شاہ بخاری ودیگر مشائخ عظام مہمانان خصوصی تھے ۔علامہ عبدالستار سعیدی نے کہا کہ محبت رسوؐ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی حقیقی روح ہے ۔محفل سے قاری خادم بلال قادری ،صاحبزادہ محمد یاذر قریشی ،محمد شاذر قریشی ،محمد شمیریز قادری ،محمد دلشاد منیر اویسی ،ملک خرم شہزاد اعوان ،محمد شیراز عرفات اور حاجی محمد رمضان چشتی و دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔

مزیدخبریں