اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بھتہ مافیا نے آپریشن کے دوران کارسرکارمیں مداخلت کر کے روڈ بلاک کر دیا اور کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی،تھانہ ترنول کو مجسٹریٹ انعام اللہ نے بتایا کہ 26نمبر چونگی کے علاقے میں غیر قانونی بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف آ پریشن ہو رہا تھا کہ فاروق وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی۔