حضرو، ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے حکومت مزید اقدامات کرے، عوامی مطالبہ

حضرو ( نامہ نگار )ڈینگی سے بچائو مہم صرف  حکومتی اداروں کے احکامات سے  چلانے سے زیادہ بہترے کہ ڈینگی بچائو مہم کے لئے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کے تعلیمی ادارے ایک قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔  اس سلسلہ میں ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے خصوصی ہدایات بڑی اہمیت کی حامل ہیں  ۔ کیونکہ نوجوان طلباء اور طالبات بہتر انداز میں  اپنے فرائض  انجام دے سکتے ہیں اور گلی محلوں گھروں میں جا کر صفائی ستھرائی اور ڈینگی بچائو مہم  کے بارے میں اہل خانہ  کو آگاہ کرنے میں اپنا بھرپور  کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈی جی ہیلتھ ایم سی آئی ڈاکٹر حسن عروج نے ضروری احکامات متعلقہ ضلعی حکام کو ارسال کر دیے  ہیں۔ دریں اثناء معززین شہر نے کہا ہے کہ بازاروں اور گلیوں اور محلوں میں ڈینگی بچائو سپرے کرنا بہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن