ڈھوک ولیاں کوپنڈسلطانی سے ملانیوالی سڑک کی کارپٹنگ مکمل 

اٹک(نامہ نگار) ایم پی اے ملک جمشید الطاف نے جنرل کونسلر حافظ مقصود احمد حقانی کے وساطت سے ڈھوک ولیاں گاؤں کوپنڈسلطانی سے ملانے والے راستے کو کارپٹ کرنے کا وعدہ پورا کر دیا اور آج اسکا افتتاح بھی کردیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور جنڈ کی عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کی کوشش کررہا ہوں میرے دروازے ہر وقت حلقہ کی عوام کیلئے کھلے ہیں اور ڈھوک ولیاں تا پنڈسلطانی روڈ کا جو حصہ کارپٹ ہونے سے رہ گیا ہے اسکو بھی جلد کارپٹ کر دیا جائے گااور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک ولیاں میں بچوں کیلئے مزید 2کمرے تعمیر کروائیں گے عنقریب کالی ڈلی،گنڈاکس اور اس جیسی مزید آبادیاں جو بجلی جیسی سہولت سے محروم ہیں گرانٹ جاری ہونے پر بجلی فراہم کردی جائے گی اسکے علاوہ بھی تحصیل بھر میں مختلف روڈ کی تعمیر نو پر کام جلد شروع ہو گا اس موقع پر جنرل کونسلر حافظ مقصود احمد حقانی نے ایم پی اے ملک جمشید الطاف کا اپنی طرف سے اور اہلیان ڈھوک ولیاں کی طرف سے انکا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن