ملتان ( خبرنگار خصوصی)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں کپاس کی مختلف اقسام پر پڑنے والے موسمی اثرات خصوصاً بارشوں کا مطالعہ کرنے کے لیے مصنوعی بارش کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔مصنوعی بارشوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد بتاتے ہوئے ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ ہم کپاس کے تحقیقی میدان میںنت نئے تجربات کی مدد سے کپاس کے کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور فصل پر پڑنے والے مختلف موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے مستقبل کی پیش بندی پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔