نواں شہر ( نمائندہ نوائے وقت ) کبیروالا کے محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ پالیسی ڈرامہ نکلی نواں شہر مرکز کے 20 سے زائد گرلز مڈل و پرائمری سکولوں میں فی میل ٹیچرز کی آسامیاں عرصہ سے خالی بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ٹھل نجیب میں دو جمال کے ترگڑ میں دو حیدر آباد چار امیر گڑھ 5 ٹیچرز تعینات ممدال چہتوڑ گڑھ جھنڈیر کسی میں آسامیاں خالی مقامی شہریوں محمد نواز عبدالرحمان قیصر عباس غلام حر علی رضا محمد طاہر نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاستدانوں کو محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے دلچسپی نہیں ہے میڈیا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم زنانہ میڈم رخسانہ سے موقف پوچھا انہوں نے کہا آپ سی او ایجوکیشن خانیوال یا وزیر تعلیم مراد راس سے پوچھیں سماجی حلقوں نے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ساؤتھ پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے خالی گرلز سکولوں سیٹوں پر ٹیچرز تعینات کرنے مطالبہ کیا ہے۔