حرمین شریفین کو زائرین کےلئےمکمل طور پر کھول دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکمل ویکسی نیٹڈافراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتےہیں۔حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ہو گا۔عبادات کےدوران سماجی فاصلہ رکھنےکی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ پہلےمسجدالحرام میں مخصوص تعداد میں نمازیوں کو آنےکی اجازت تھی۔شہری اب آزادی کےساتھ پبلک مقامات پرجاسکیں گے۔ عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ پابندیاں کوروناویکسی نیشن کی کامیاب مہم کےبعدختم کی گئیں۔احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکاء کی کسی بھی تعداد کی اجازت ہو گی تاہم لازمی ہے کہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئےقواعدوضوابط کا اطلاق 17 اکتوبر سے ہو گا۔
مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھول دیا گیا
Oct 16, 2021 | 12:20