پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا جبکہ لوگوں پر جتنا ظلم حالیہ حکومت نے کیا ہے، اس کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا ہرکسی کے پاس کچن چلانے کے لیے دوست نہیں ہوتے ہیں۔لاہور میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اپنا کچھ پتا نہیں، وہ آج گئی یا کل گئی۔ حکومت کو بچانے کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں، ملک کا بچہ بچہ اس سے واقف ہے اور عوام یہ بھی جانتا ہے کہ ماضی میں یہاں کیا کھیل کھیلے گئے۔مریم نواز نے مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو طعنہ دیا کہ ہر کوئی ان کی طرح بنی گالا میں نہیں رہتا اور نہ ہی ہر کسی کے پاس ان کی طرح کچن چلانے کے لیے دوست ہیں۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم کارڈز نہیں ہوتے۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا جب کہ لوگوں پر جتنا ظلم حالیہ حکومت نے کیا ہے، اس کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم یا مسلم لیگ (ن)لانگ مارچ کا منصوبہ نہیں بنا رہی بلکہ حکومت نے خود اپنے خلاف لانگ مارچ کا پلان بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج جائے یا کل جائے، حکومت کا 9 سالہ پلان مکمل ناکام ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ آج فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ اہم ہے، جس میں وہ اہم مسائل پر گفتگو کریں گی، اس لیے قوم ان کا خطاب سنے۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بے قابو ہونے پر حکومت کو قصور وار قرار دیا اور کہا کہ لوگ ڈینگی سے نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی سے مر رہے ہیں۔انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے سابق پنجاب حکومت یعنی اپنے چچا شہباز شریف کی حکومت کی مثال دی اور کہا کہ وہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بالٹیوں سے پانی نکالتے تھے تو حالیہ حکمران ان کے قدم کو ڈراما قرار دیتے تھے۔
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ،مریم نواز
Oct 16, 2021 | 16:00