سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی سرکاری اعزازکیساتھ سپرد خاک

Oct 16, 2022

کوئٹہ(آئی این پی)سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو آبائی علاقے خاران میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ خاران میں ادا کی گئی جس میں اعلی حکام ،وکلا، مرحوم کے عزیز واقارب اور شہریوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق بق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو آبائی علاقے خاران میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ سابق چیف جسٹس گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، محمد نور مسکانزئی 2014 سے 2018 تک عدالت عالیہ بلوچستان کے 18 ویں چیف جسٹس رہے۔محمد نور مسکانزئی کے قتل کے خلاف کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے 3 روزہ سوگ اور عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں