شہزاد اکبر،سابق چیئرمین واپڈا  مزمل حسین کو نیب طلبی کے نوٹس 

اسلام آباد(خبرنگار)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اورسابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو نوٹس جاری کردیاسابق مشیر احتساب شہزد اکبر اورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، سابق چیئرمین واپڈا اور دیگر کو نیب لاہور کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین کے خلاف اختیار کے غلط استعمال، سرکاری فنڈز میں بے ضابطگی کی شکایات درج ہیں، مالی فوائد، تربیلا کے چوتھے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں سرکاری وسائل کو نقصان پہنچانے کے خلاف شکایت درج ہے خط میں ہدایت کی گئی کہ الزامات پر جواب اور اپنے اثاثوں کا پرفارما بھی جمع کروائیں، الزامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلیننٹ سیل قدسیہ فردوس کے سامنے پیش ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...