اسلام آباد (خبر نگار) مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران جیسا جھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا‘ عمران خان کے جوبائیڈن کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز ٹوئٹر پر عمران کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔ مریم نواز نے عمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے پاس شرم نام کی کوئی چیز ہے؟ اپنی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آپ جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔
عمران اپنے ہی ملک پر حملہ آور شرم نام کی کوئی چیز ہے: مریم نواز
Oct 16, 2022