کراچی( نیوز رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں تجارت ، موسمیاتی تبدیلی، وزارت کے تحت اٹھائے گئے اہم اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عالمی تجارت کا بڑا نحصار سمندری راستہ پر ہے اورپاکستان کی بھی زیادہ تر تجارت سمندری راستہ کے ذریعہ ہوتی ہے اس ضمن میںوزارت بحری امور کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر مشترکہ حکمت عملی اہم ثابت ہو گی اس سلسلہ میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاور ت سے اس ضمن میں اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ وزارت بحری امور عصر ی تقاضوں کے مطابق اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھی بھرپور کام کررہے ہیں ۔
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر فیصل سبزواری کی ملاقات
Oct 16, 2022