ملتان )سپیشل رپورٹر(سابق وزیراعظم سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر کے پاکستان کے متعلق حالیہ بیان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر جب ہم 2 ممالک کے مفاد کے لیے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے قیادت کی جانب سے مثبت بیانیہ اہم ہے۔ ہم نے حال ہی میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا امریکہ کا بہت کامیاب دورہ کیا۔ بیان حیران کن طور پر آیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے ماضی میں ہمیشہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت پر اعلیٰ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری کیری نے بار بار جوہری سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور لگن پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ صدر اوباما نے نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا ۔نیوکلیئر تھریٹ انیشیٹو (این ٹی آئی)نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کو اپنے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے سب سے بہتر ملک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں گرنے والے براہموس میزائلکی فائرنگ کے بعد پاکستان نے ذمہ داری اور تحمل سے کام لیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک حادثہ تھا لیکن اس دعوے کو تمام ماہرین نے مسترد کر دیا ہے۔اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھی تمام د نیا کو مطمئن کیا.این ٹی آئی نے جوہری مواد اور اثاثوں کی حفاظت اور سلامتی کے لئے پاکستان کو بھارت سے بہتر قرار دیا۔ دریںاثناء سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 157کے عوام پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار علی موسی گیلانی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں آج اس حلقے کے عوام ووٹ کی پرچی کے زریعے علی موسی گیلانی کی جیت کویقینی بنائیں گے میری اس حلقہ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھیں اور وقت مقررہ پر پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر بغیر کسی دباؤ کے اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں اور جو لوگ دھاندلی یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں تو اس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں کیونکہ عمران خان اور ان کی جماعت کو ضمنی الیکشن میں واضح شکست دکھائی دے رہی ہے اسی لئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ادھر سے این اے 157پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں شیخ عمر امین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر یوسف رضا گیلانی کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہیسید علی موسی گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اوراور مخالفین کوسرپرائز دیں گے۔اس موقع پرشہلا رضا، رانا محمود الظاف بلوچ سابق ایم این اے شیخ طارق رشید رانا شاہد الحسن چوہدری وحید ابراہم مدنی ملک عباس سترق اقبال سراج علی گیلانی قاسم گیلانی۔منظورڈرمرا۔ملک رمضان سوترک۔رانا طیفل۔اے ڈی کھیٹرا۔ملک اکرم موہانہ۔رانا نوید۔ سلیم سوترک۔ملک سعید اعوان۔ ملک آصف وودیگرشریک ہیں ۔
امریکی صدر کے بیان پر تشویش ، تعلقات بہتر چاہتے ہیں، یوسف گیلانی
Oct 16, 2022