ملتان (خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر)وفاقی حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد مزید مراعات کے لیے غور کر رہی ہے۔کہ ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ہمیشہ معیشت کی بہتری و بحالی کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے گورنر پنجاب بننے کے ملتان کے پہلے دورے پر صنعت کار اور سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ محمد جلال الدین رومی کی جانب سے اپنے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے سیلاب متاثرین کی نہ صرف فوری امداد کی۔بلکہ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔خاص طور پر جنوبی پنجاب میں سماجی خدمات کے حوالے سے خواجہ جلال الدین رومی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے جو کام کیا۔وہ ہم سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں 80یونیورسٹیاں ہیں جن میں 33 پرائیویٹ ادارے بھی شامل ہیںبطور گورنر پنجاب میری پہلی اورآخری ترجیح یہی ہے کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کے مسائل کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کو خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صنعت کار و نامور سماجی شخصیت خواجہ محمد جلال الدین رومی نے کہا کہ میں اولیائے ملتان میں گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ ان کے گھرانے کے ملتان والوں سے گہرے روابط ہیں۔میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بجلی کے نرخوں کی کمی کے حوالے سے حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مستقبل میں یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ ہمارے دیگر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات جاری رکھے گی۔خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر معاشی بحران چل رہا ہے۔جس کے براہ راست ہماری معیشت پر پڑ رہے ہیں۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔جس سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔عشائیہ میں خواجہ محمد اقبال، خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس، حاجی محمد اکرم،میاں عامر نسیم، میاں اشعر فضل، ملک وقار اعوان،رانا طارق، جاوید مارتھ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مقصود حسین قریشی، فیصل حسن، احمد نواز ملک، خواجہ محمد یوسف ،طلعت سہیل، چودھری وحید ارشد، خواجہ محمد فاضل، ڈاکٹر مجتبیٰ علی صدیقی، ڈاکٹر رانا الطاف احمد، ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈاکٹر حیات اعوان، ڈاکٹر ظفر اللہ خان، ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر راو آصف علی، خواجہ محمد فاروق، شفیق پتافی، آصف مجید، علی رضا گردیزی، ڈاکٹر ایاز سلیم غوری اور دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناء گورنر پنجاب انجینئر میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں میں اعلی تعلیم کے مزید ادارے بنانا ہوں گے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے این سی بی اے اینڈ ای کے اقدامات مثالی ہیں اس خطہ میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالہ سے سے میاں محمد جہانگیر کا کردار قابل تحسین ہے این سی بی اے اینڈ ای بہترین تعلیمی درسگاہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی بی اے اینڈ ای کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ملتان کیمپس میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملتان, بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں مزید یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی ڈائریکٹر این سی بی اے اینڈ ای میاں محمد جہانگیر کا کہنا تھا کہ گورنر میاں بلیغ الرحمان جنوبی پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے میاں محمد جہانگیر نے اس موقع پر میاں بلیغ الرحمان کے نام سے این سی بی اے اینڈ ای کی جانب سے ہر سال 9طلبہ کو فری سکالر شپس بھی دینے کا اعلان کیا. گورنر پنجاب نے سالانہ کانووکیشن میں 300 کے قریب طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں, تقریب میں پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری, سیاسی و سماجی رہنما سردار جہانزیب وارن, اختر گوپانگ و دیگر بھی موجود تھ. گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے بھی خطاب کیا۔