کرکٹ ایسوسی ایشنز ،ناردرن 283 رنز پر آؤٹ


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرنے کے بعد، ٹیسٹ کرکٹر اور آف اسپنر بلال آصف نے ناردرن کو 82 ویں اوور میں 283 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دائیں ہاتھ کے اسپنر جنہوں نے پانچ ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، نے 29 اوورز میں 78 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ناردرن کے لیے اوپننگ بلے باز حسن رضا نے 143 گیندوں پر 12 چوکے لگا کر 75 رنز بنائے۔کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے دو رنز بنا لیے ہیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 اوورز میں چھ وکٹ پر 279 رنز بنائے۔ کپتان اور اوپننگ بلے باز اسرار اللہ نے 251 گیندوں پر ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے دانش عزیز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 31 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سدرن پنجاب کی ٹیم 45ویں اوور میں 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمیر نے 48 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔بلوچستان کی جانب سے گوہر فیض، جلات خان اور محمد شاہد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بلوچستان نے 39 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رنز بنا لیے ہیں۔ عبدالحنان اور محمد ابراہیم سنیئر نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...