کراچی (اسپورٹس رپورٹرز)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئرلیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیںراولپنڈی ریڈرز نے بہاولپور رائلز کو23 رنز سے شکست دے کر سوپر فورمرحلے میں پہنچ گئی۔ راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز 7 وکٹوں کے نقصان پر163 رنز بنائے۔راولپنڈی کے حبیب اللہ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسن عیسٰی خیل اور علی اسحاق نے30، 30 سکور کئے ۔ ضیااللہ 23 اوروہاج ریاض20رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔۔ راولپنڈی کے ضیااللہ کو 23 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں حاصل کرنے پلیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔ بہاولپور رائلز کے نیتھن ایڈورٹ، محمد ذیشان اور ارحم نواب نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بہاولپور رائلز کی ٹیم 20 اورز میں 9 وکٹوں پر 140سکور ہی بنا سکی۔۔ بہاولپور کی جانب سے باسط علی 44 ،محمد دانش 30 اور طیب عارف کی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راولپنڈی کے اسیر مغل نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ عامر حسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔کل پاکستان جونئیر لیگ میں واحد میچ مردان واریئیرز اور گوادر شارکس کے مابین شام 6 بجے کھلا جائے گا یہ لیگ کا اخری میچ ہو گا۔