ڈاکٹر صدیق پٹنی کپ باکسنگ چیمپن شپ20 اکتوبر سے راولپنڈی میں منعقد ہو گی 


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ڈاکٹر صدیق پٹنی باکسنگ اکیڈمی  کے تحت دو روزہ دوسری آل پاکستان ڈاکٹر صدیق پٹنی کپ باکسنگ چیمپن شپ20 اکتوبر سے راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پٹنی  باکسنگ  اکیڈمی پاکستان کے ترجمان  باکسر سلیم چانگ نے باکسرز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔کراچی اور سندھ سمیت ملک کے  مختلف شہروں سے چیمپئن شپ میں باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ تمام باکسروں کا وزن 20 اکتوبر کو ہی مذکورہ جگہ پر ہوگا ۔ اس چیمپین شپ کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر اسپورٹس یوتھ افیرز بلوچستان افضل سلہری ، یاور حسین ڈائریکٹر جنرل پاکستان پاسپورٹ اسلام آباد، آغا حسن بلوچ وفاقی وزیر سانس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد ہونگے ۔
 اس موقع پر بانی و چیرمین ڈاکٹر صدیق پٹنی کی تاج پوشی کی جائے گی اور ان کے معاون چیف کوچ انٹرنیشنل باکسر سلیم چاند کو گولڈ میڈل، آرگنازنگ کمیٹی کے چیف عبدالجبار پال اور عابد جانی کو یادگاری شیلڈز اور سوینرز پیش کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن