کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے مینز ٹی ٹونٹی میچ کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے پانچویں اوور میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو بال کرانے سے قبل تنبیہ کی کہ وہ جلدی کریز سے باہر نکل رہے ہیں۔تنبیہ پر جوز بٹلر نے کہا کہ میں نے کریز نہیں چھوڑی، جس کے بعد آسٹریلوی فاسٹ بائولر نے کہا کہ میں دیپتی نہیں ہوں اور میں ایسا کروں گا بھی نہیں‘ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کریز سے جلدی باہر نکلیں۔ انگلش کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کریز جلدی چھوڑی تھی۔ بھارتی ٹیم کی خاتون آل راونڈر دیپتی شرما نے کچھ دن قبل خواتین کے عالمی ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی بیٹر کو کریز سے جلدی نکلنے پر نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آئوٹ کردیا تھا۔
مچل سٹارک کی انگلش کپتان جوزبٹلر کو بھارتی خاتون بائولر دیپتی کا نام لے کر تنبیہ
Oct 16, 2022