اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفاد کے بجائے ملکی  استحکام کیلئے کام کریں: اعظم نذیر تارڑ

 منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہے کہ ہماری معیشت بین الاقوامی معیشت کے ساتھ پریشر میں ہے، ہمیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے کے بجائے پاکستان کو اتحاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وہ یہاں ڈسڑکٹ روم میں وکلاء کیلئے صادق تارڑ میموریل لائبریری کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسپیریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسن بھون، امریکہ سے سنیئرایڈووکیٹ ساجد تارڑ، امریکی سکھ کمیونٹی کے صدر جسدیپ سنگھ، بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفاد کے بجائے پاکستان کے استحکام کے لئے کام کریں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کا مذید کہنا تھا کہ صدر تحریک انصاف کے کارکن کی بجائے وہ ریاست پاکستان کے صدر کے طور پر عہدے کو نبھائیں، منڈی بہائوالدین پاکستان کی پہلی بار ایسوسی ایشن ہے۔ حلف کے بعد یہاں آیا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کریمنل لاز ریفارمز اور وکلاء پروٹیکشن بل پر کام جاری ہے۔ جلد بل پارلیمنٹ سے پاس کرکے لاگوکر دیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جب بھی نظریاتی سرحدوں پر بارزکی ضرورت پڑی وکلاء نے ہراول دستے کا کام کیا، پاکستان کے قیام اور رول آف لاء کی بالادستی کی جنگ وکلاء نے ہمت اور حوصلے سے لڑی ہے۔ اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ ہمیں لڑائی غربت سے کرنی چاہئے۔ ڈسٹرکٹ بارز اور تحصیل بارز کو 40کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جا  رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ بار اور پھالیہ بار کے لیے 30لاکھ فنڈز دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر سابق ایڈوائزر امریکی صدر ٹرمپ ساجد تارڑ اور جسدیپ سنگھ امریکہ ،صدر سپریم بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن