لزبن (کامرس ڈیسک) پرتگال میں ستمبر کے دوران افراط زر کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو 9.3 فیصدرہی۔خبر رساں ادارے نے قومی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایاکہ پرتگال میں ستمبر کے دوران افراط زر کی شرح 9.3 فیصد رہی جو 30 سال کی بلند ترین شرح ہے، یہ اگست کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیاد ہ ہے۔
پرتگال میں افراط زر 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Oct 16, 2022