شہزادی مونا الصمیان ایمیزون سعودی عرب کی کنٹری ہیڈمقرر 

Oct 16, 2022


جدہ (کامرس ڈیسک) ایمیزون پیمنٹ سروسز نے اپنے آن لائن کاروبار کو آسان، سستی اور قابل اعتماد ادائیگی کے حل کے ساتھ مزید بااختیار بنانے کے لیے شہزادی مونا الصمیان کو سعودی عرب کے لیے کنٹری ہیڈ مقرر کیاہے۔میڈیا کے مطابق مونا الصمیان ریاض میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں،انہوں نے متعدد تعلیمی کورسز کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فنانس اینڈ اوپن بینکنگ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررکھی ہے۔مونا الصمیان خلیجی ممالک میں بزنس ٹرانسفارمیشن اور ادائیگی کے نظام کے شعبے میں تجربہ کار اور متحرک پیشہ ور خاتون ہیں،وہ سعودی عرب کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کے بارے میں وسیع علم کے ساتھ کاروباری تبدیلی اور ادائیگی کے نظام میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔مونا اپنی صلاحیتوں کے پیش نظر معیشت کے تمام شعبوں میں کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن سروسزکو فعال کرنے کے ذریعے ایمیزون ادائیگی کی خدمات کی ٹیم کی قیادت کر یں گی۔مونا الصمیان نے اپنے کیریئر کا آغاز سعودی سینٹرل بینک میں ادائیگیوں کی پالیسی کے ماہر کے طور پر کیا تھا۔انہوں نے 2018 میں گلف پیمنٹس کمپنی میں شمولیت اختیار کی جسے گلف کوآپریشن کمیٹی سپریم کونسل کی قرارداد کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔جی سی سی میں ادائیگیوں کے نظام کو مرکزی بینکوں کے ذریعے مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کرنے والی ایک آزاد تنظیم کے ذریعے مربوط کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں