امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے انٹرنیشنل شیف چیلنج میں پیپلز چوائس سلور ایوارڈ جیت لیا

Oct 16, 2022


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکا میں پاکستان کے سفارت خانہ نے انٹرنیشنل شیف چیلنج 2022 میں پیپلز چوائس سلور ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق واشنگٹن کے سمتھسونین میوزیم میں منعقد ہو نے والی تقریب میں پاکستان نے 2022 ایمبیسی شیف چیلنج میں پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد مختلف ممالک کے کھانے اور ثقافت کو اجاگر کرنا تھا۔ واشنگٹن کو پاکستان کے اسٹریٹ فوڈ سے متعارف کرایا گیا جس میں سموسے ، چکن تکا ، گلاب جامن، فرنی اور چائے شامل تھی۔ایگزیکٹو شیف شنواری ریسٹورنٹ محمد اصغر نے تقریب میں سفارتخانے کی نمائندگی کی یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستان نے سفارت خانے نیشیف چیلنج میں شمولیت اختیار کی ہے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ تقریب کے انعقاد سے پاکستانی کھانوں کو متعارف کرانے ، ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پیپلز چوائس ایوارڈز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا پاکستانی کھانوں کے ذائقوں کی بین الاقوامی سطح پر پسندیدگی کا اظہار ہے کلچر ٹورازم ڈی سی نے 2009 میں ایمبیسی شیف چیلنج کا آغاز کیا تھا جس میں دنیا بھر سے سفارت خانے کے باورچیوں کے درمیان مقابلہ کرایا جاتا ہے مقابلے میں سفارتی انداز میں اپنے آبائی ممالک کے منفرد ذائقوں کی نمائش کی جاتی ہے۔چیف مقابلے میں 40 سے زیادہ سفارت خانوں نے حصہ لیا سفارت خانہ پاکستان کلچرل سیکشن کے تحت مقابلے میں حصہ لیا گیا۔سفارتخانہ پاکستان کی پریس اینڈ کلچر اتاشی ملیحہ شاہد کی قیادت میں ہیڈ آف چانسلری حسن ربانی سمیت مقامی سپانسرز نیشنل فوڈز اینڈ سویرا ورکس کے تعاون سے تمام انتظامات کئے گئے۔

مزیدخبریں