ضمنی انتخا بات ‘ این اے 24 چارسدہ میں ڈی پی او چارسدہ کا عدم تعاون 

Oct 16, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبا ئی اسمبلی کے ضمنی انتخا بات میں این اے 24چارسدہ کے عدم تعاون پرکا روائی کرتے ہوئے سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن عمر حمید خا ن نے آئی جی خیبر پختو نخو ا کو ہدایات جا ری کر دیں ۔ تر جما ن الیکشن کمیشن کے مطا بق قومی و صوبا ئی اسمبلی کے آج ہو نے والے ضمنی الیکشن میں این اے 24 چارسدہ میں ڈی پی او چارسدہ کے عدم تعاون پر الیکشن کمیشن کارروائی کر تے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایتی خط جاری کر دیا جس کی کاپی چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو بھیج دی گئی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سکیورٹی معاملات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر سے تعاون نہیں کر رہا۔ الیکشن کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فوری ہدایت جاری کی جائیں اور مذکورہ افسر کو عدم تعاون پر وارننگ بھی جاری کی جائے۔  خط میں مز ید کہا گیا اگر ڈی پی او فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا اور متعلقہ افسران سے تعاون نہ کیا تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔ ڈی پی او نے پولنگ سامان کی ترسیل کے دوران مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ اور استفسار پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسر سے نامناسب رویہ اختیار کیا ۔ جس کے بعد سیکریٹر ی الیکشن کمیشن عمر حمید خا ن کی جا نب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو ضروری کارروائی اور ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں