استنبول (نیٹ نیوز) ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ترکیہ میں یونین آف مسلم سکالرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک ہونا چاہئے۔ ہمیں دنیا کے ہر مسلمان کا درد محسوس کرنا چاہئے۔ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو اتحاد کا سبق دیں۔ یورپی یونین کے کئی ممالک ایک چھتری کے نیچے جمع ہوں اور امریکہ میں بھی کئی ریاستیں متحد ہیں۔ ہم کیوں ایسے جمع نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مسئلہ ہم سے نہیں بلکہ اسلام سے ہے۔ اگر دنیا ہمیں تسلیم کرتی ہے تو یہ ہمیں نہیں بلکہ اسلام کی تسلیمی ہوگی مگر وہ ایسا نہیں چاہتے۔