پاکستان ذمہ دار اسلامی ریاست، جوبائیڈن کا بیان غیر ذمہ دارانہ، ابوالخیر زبیر 

Oct 16, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اوربے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اسلامی جمہوری ریاست ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے اور محفوظ ہاتھوں میں ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کاجواب ہمیشہ بہادری سے دیا ہے اورکبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو عالمی معیار اور محفوظ ہاتھوں میں قرار دے چکی ہے لیکن امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کوغیرمنظم قراردے کر پاکستان کی ساکھ خراب کرنے اور دینا کوپاکستان سے متنفر کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں دنیا امریکہ کے جارحانہ عزائم سے بخوبی واقف ہے جاپان کے شہر ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم برسانے والا ملک کون تھا؟وتنام،اعراق میں زہریلی گیس اورغیرروایتی اہتھیار کس ملک نے استعمال کئے تھے؟  جاپان،وتنام،اعراق میں ظلم ستم کوبھلایا نہیں جاسکتاامریکی صدر کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے پاکستان کا جوہری پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوظ ہے اور پرامن مقاصد کیلئے ہے امریکی صدر کے بیان پر حکومت پاکستان کو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  سخت ترین احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے۔

مزیدخبریں