کامونکی(نمائندہ خصوصی)آج ہمارا معاشرہ زبوں حالی اور افراتفری کا شکار ہے،کمزور کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی اور نہ ہی عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار اور سماجی رہنما حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ کمزور کو سالہا سال عدالتوں میں دھکے کھانے پڑتے ہیں اور بہت سے مسائل عدل و انصاف کے حصول میں اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اور بعض انتقاماً قانون ہاتھ میں لے کر جرائم کی دلدل میں دھنسے چلے جاتے ہیں اوریوں ہمارے معاشرے میں بیشتر جرائم کی وجہ فوری عدل و انصاف کا فقدان ہے۔انہوں نے کہاکہ بااثر اور کمزور کے لیے انصاف کے الگ الگ ضابطے ہیں۔قانون پر عملددرآمد ہو تو جرائم میں کمی ہوسکتی ہے۔اسلام میں عدل و انصاف پر زور دیا گیا ہے اور بے انصافی کرنے والے کیلئے سخت وعید ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
معاشرہ زبوں حالی کا شکار ،کمزور کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی :سعید اختر ڈار
Oct 16, 2022