نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بدورتہ کے ہیڈ ماسٹرخالد پرویز 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے انہوں نے محکمہ تعلیم میں 35 سال خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس سے ممتاز ماہر تعلیم محمد بشیر مجاہد، سر جمیل گجر، سر عبدالشکور، سر ثناء اللہ شاہین، رانا محمد شاذب محمد اسلم ڈوگر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کے علم کا فیض کا سلسلہ جاری وساری رہتا ہے اس لئے وہ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا خالد پرویز کی تعلیمی خدمات کو روز روشن کی طرح عیاں ہے ان کی سروس کا دورانیہ ایک سنہری دور رہا اس موقع پر خالد پرویز نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ علم جیسے عظیم خزانہ کی تقسیم میں گزارا جس پر مجھے فخر ہے آپ دوستوں سے جدائی کا غم بھی ہے لیکن میری خدمات آپ کے لئے تاحیات حاضر ہیں اساتذہ طلباء اور دیگر سٹاف نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر پرنم آنکھوں سے الوداع کیا۔
بوائز ہائی سکول بدورتہ کے ہیڈ ماسٹرخالد پرویز ریٹائر،الوداعی تقریب
Oct 16, 2022