ضمنی الیکشن میں مخالفین کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا: ارقم خان

Oct 16, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ضمنی الیکشن میں مخالفین کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا اور ہر طرف سے پاکستان تحریک انصاف کا میا بی سمیٹے گی کیو نکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چلنے والی انتخا بی مہم نے عوام میں جوش و جذ بہ پیداکر دیا ہے کہ وہ کپتان کا ساتھ ہر صورت دیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 56میاں محمد ارقم خان نے پی ٹی آئی کا رکنان کو عمران خان کی کال پر مکمل تیار رہنے کی ہدایات کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 16اکتو بر کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کامیاب کروا کر یہ ثابت کر ے گی کہ ملک کی غریب عوام کا درد رکھنے والا لیڈر صحیح معنوں میں عمران خان ہی ہے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جا نب گامزن کرتے ہوئے اس ملک سے عوام کا خون چوسنے والوں کو مکمل طور پر نا کام کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب تیزی سے بڑھے گا۔

مزیدخبریں