شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکی ہے اس کرپٹ ٹولے نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا معیشت تباہ کی مہنگائی و بے روزگاری اور غربت میں بے تحاشا اضافہ کیا، پی پی پی اور (ن) لیگ دو جماعتیں وڈیروں، جاگیرداروں کے کلبز ہیںان کی ہمدردیاں عام آدمی کیلئے نہیں، دونوں جماعتو ں کے ادوار میں مافیاز نے مال بنایااور عوام بے حال ہوئے، اپنے ایک بیان میں میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کو حقیقی آزادی کی ضرورت ہے جس کیلئے عمران خان جدوجہد کررہے ہیں اور قوم کا ہر طبقہ ان کی اس جدوجہد کا حامی ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
پی ڈی ایم عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکی : میاں علی بشیر
Oct 16, 2022