کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی ذاتی دلچسپی، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایچ آر ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے واٹر بورڈ
ملازمین کے لواحقین بیٹی، بیٹے اور بیوہ کو حسب تعلیم ایک سے گیارہ گریڈ تک مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈر جاری کردیے، آفر آرڈرز دینے کی تقریب کا انعقاد چیئرمین سیکریٹریٹ واٹر بورڈ کارساز میں ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے، تقریب کے موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ کی ذاتی دلچسپی، سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ کی انتھک کاوشوں کے باعث دوران ملازمت انتقال کر جانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے ورثا کو آفر آرڈرز دیے گئے ہیں، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وائس چیئرمین واٹر بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے سندھ حکومت سے منظوی لینے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ واٹر بورڈ منیجمنٹ نے کا ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور حاصل کرتے ہوئے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں و بیوہ کو شفاف طریقے سے مستقل روزگار فراہم کرکے اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی، انکا کہنا تھا اس سارے عمل میں ڈی ایم ڈی شعیب تغلق کا اہم کردار ہے جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنانا ہے، انکا کہنا تھا ورلڈ بینک کے تعاون سے نئے ملازمین کو ٹریننگ کرائی جائیگی، سی ای او واٹر بورڈ نے نئے ملازمین کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو لگن سے کام کرنا ہوگا کیونکہ آپ کا مستقبل واٹر بورڈ ہے، تقریب کے موقعے پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ بھی ادارے کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے دوسرے منصوبے جلد مکمل کیے جائینگے، دوسری جانب ملازمت کے آفر آرڈرز دینے پر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم احمد کرمانی، جنرل سیکرٹری شعیب تغلق، فنانس سیکرٹری محمد ثاقب سمیت تمام ٹریڈ یونینز اور واٹر بورڈ ملازمین نے وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین، سی ای او اور سی او او واٹر بورڈ کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی شعیب تغلق، ایس او ٹو وی سی ندیم احمد کرمانی، پی ایس ٹو وی سی آغا سعید، ایس او ٹو سی ای او سید سردار شاہ، ڈائریکٹر پرسنل محمد امین تغلق، ڈائریکٹر ایڈمن ساجد نظام سمیت دیگر افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔
سید ناصر حسین شاہ