ترازو پر مہر لگوانے کےلئے ”ون ملین کالز“ کی جائیں گی ¾ حافظ نعیم الرحمن


کراچی(نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 23اکتوبر کو کراچی 
میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے ووٹروں سے رابطے اور کراچی کی تعمیر وترقی کے لیے ترازو پر مہر لگوانے کے لیے ”ون ملین کالز“ کی جائیں گی ،کراچی کے ہر ووٹر سے ہماری اپیل ہے کہ ان کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو اور وہ کہیں بھی رہتے ہوں کراچی کی خاطر جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کو ووٹ دیں تاکہ کراچی میں جماعت اسلامی کامیئر منتخب ہوسکے اور عوام کے دیرینہ وسنگین مسائل حل ہوسکیں ۔سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے واضح اعلان اور عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابہام پیدا کررہی ہے ،خواتین کارکنان اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ پوری یکسوئی کے ساتھ اور ہر جہت پر سوشل میڈیا مہم کو مزید تیز کریں،ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ کا مو¿ثر استعمال کریں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت خواتین سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ناظمہ کراچی اسماءسفیر نے بھی خطاب کیا۔
 ¾ حافظ نعیم الرحمن
امریکہ نہ صرف عالمی امن کا دشمن 
بلکہ عالمی غنڈا ہے۔ ایم کیو ایس سی
کراچی(نیوز رپورٹر)مجلس عاملہ و اراکین مجلس محب قومی سماجی کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف عالمی امن کا دشمن ہے بلکہ ایک بڑا عالمی غنڈا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو دنیا کے لئے خطرہ کہنے والے بیان نے جو بائیڈن کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حکومت جو بائیڈن کے بیان کا دو ٹوک جواب دے تاکہ صدر جو بائیڈن کے بیان سے عوام میں پھیلنے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
 ایم کیو ایس سی

ای پیپر دی نیشن