جوبائیڈن قوم کو شہباز ‘ بلاول کی طرح بکاو¿ مال نہ سمجھیں‘ عمران اسمٰعیل


کراچی(نیوز رپورٹر)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ جوبائیڈن اس قوم کو شہباز اور بلاول کی طرح بکاو¿ مال سمجھنے کی غلطی نہ کریں، پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان موجودہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیرخارجہ اپنے سخت موقف کی بجائے بیان کے فضائل بتارہے ہیں۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول زرداری یا حکومت میں ہمت نہیں کہ وہ جوبائیڈن کو جواب دے سکیں، وزیرخارجہ اپنی طرح عوام کو بھی امپورٹڈ سمجھ رہے ہیں۔ دوسری جانب علی زیدی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف کے وزیرخارجہ کے سوال کاجواب دینا لازمی ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر کا اسکرپٹ ان کی ویب سائٹ پرموجود ہے، جوبائیڈن کے مطابق دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل محفوظ ہیں، ہمارے دور میں ایسا ڈرامہ کبھی ہوا نہ ہوگا۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جوبائیڈن ابھی بھی 2002کے دورمیں جی رہے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں، عمران خان کے دور میں پاکستان کورونا کے باوجود ترقی کررہا تھا۔
عمران اسمٰعیل

ای پیپر دی نیشن