کراچی(نیوز رپورٹر)اے این ایف اور سندھ رینجرزکی مشترکہ کارروائی میں 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور سندھ رینجرز کی جانب سے نیشنل ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے ٹنڈو آدم کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ بدین سے 2 ملزمان گرفتار کرکے 4کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملزم کے پیٹ سے 116 عدد آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 145 گرام ہے۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں ڈکیت ٹولیوں کی صورت میں لوٹ مار کر رہے ہیں، علامہ سید محسن کاظمی
کراچی (نیوز رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر ، ماہر علم الجفر و رہنما پاکستان تحریک انصاف علامہ سید محسن کاظمی نے کراچی میں امن وا مان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں حالات خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہرا س پایا جارہا ہے روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں شہر ی اپنی قیمتی املاک گنوا بیٹھتے ہیں اور آئے دن ڈکیتی و چھینی جھپٹی کے واقعات میں ڈاکو شہریوں پر گولیاں چلادیتے ہیں۔
اے این ایف‘ سندھ رینجرزکی مشترکہ کارروائی، 100 کلو منشیات برآمد
Oct 16, 2022