ماضی میں ماہی گیروںکونظرانداز کیا گیا،ہم ازالہ کریں گے،زاہد ابراہیم بھٹی 


کراچی(نیوز رپورٹر) فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراھیم بھٹی نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے لیے فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں۔ ماضی میں ماہی گیروںکوان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا لیکن میں اور میری ٹیم ماہی گیروں کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ جس کے مثبت نتائج واضح طور پر ماہی گیر وں کو نظر آرہے ہیں۔ تعلیم و صحت پر بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور کی ایک سالہ کارکردگی سے ماہی گیروں کو آگاہ کیا۔فشرمین بندری جماعت کھڈہ لیاری کی جانب سے منعقد ہ تقریب حسن کارکردگی ایوارڈ کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر رضا کاروں میں اعزازی شیلڈ اور حوصلہ افزائی کیلئے اعزازی رقوم تقسیم کیں۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراھیم بھٹی نے تقریب میں موجود مختلف ماہی گیر جماعتوں کے نمائندگان، بزرگ رہنما¶ں اور نوجوان رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر آپس میں اتحاد برقرار رکھیں اور قوم کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی اپنی ٹیم کے ساتھ ماہی گیروں کی ترقی کے لیے ہردم کوشاںہیں۔ماضی میں نظر اندازکیے جانے کی وجہ سے ماہی گیروں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی بھی کوشش کریں گے ۔تقریب میں موجود مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک پہنا کر عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر بندری فشرمین جماعت سے محمد انور جاموٹ، غلام فاروق لعلوانی، کراچیہ فشرمین جماعت سے ابو ذر ماڑی والا، ونگورہ جماعت سے عیسیٰ، لاڑا فشرمین جماعت سے فیض جاموٹ، شمس پیر ککہ ولیج سے فیصل یونس جاموٹ، ابراھیم حیدری سے فشرمین سردار سہیل جاموٹ، ڈورائی فشرمین جماعت سے صالح محمد ڈورائی، بھٹ بابا ویلفیئر جماعت سے ساجد بھٹی، بابا فشرمین جماعت سے رفیق ملاح، صالح آباد فشرمین جماعت سے عبدالحمید حسین، بڈالہ فشرمین جماعت سے حاجی قاسم، کیماڑی میانہ فشرمین جماعت سے عثمان، نورانی جماعت سے سرفراز، چھٹانی فشرمین جماعت سے عامر اسماعیل، بلدیہ فشرمین جماعت سے جنید، عابد، محمد حسین، ایاز بھٹی، احمد یوسف، سید علی اصغر شاہ، محمد یونس جونا، رمضان ملاح، عبدالرشید جمانی و دیگر بڑی تعداد میں شریک تھے۔
زاہد ابراہیم بھٹی 

ای پیپر دی نیشن