کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت قادریہ علیمیہ پاکستان کے تحت دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ جشن آمد رسول سے مرکزی امیر مفتی الشاہ محمدعبدالعلیم قادری ضیائی، صاحبزادہ پیر فیض الہادری قادری علیمی، صاحبزادہ مفتی عبدالباسط قادری علیمی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضور اکرم تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے، آپ کی پوری حیات طیبہ ہمارے لئے عمل کی ایک واضح اور روشن مثال ہے نبی کریم کی تعلیمات ہر شعبہ زندگی میں ہم مسلمانوں کے لئے ایک ہدایت و رہنمائی ہے ۔نبی کریم کی ولادت کا جشن مناناہمارے خون میں شامل ہے جس کو جدانہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نجات نبی کریم کی تعلیمات اور سنت رسول کی مکمل پیروی ہی میں ہے۔ ہم نے عمومی طور پر حضور کی سیرت کی تقریبات کو ماہ ربیع الاول تک محدود کردیا ہے جبکہ ان کا ذکر تو سال بھر تسلسل سے جاری رہنا چاہئے تاکہ ان کی تعلیمات کی روشنی اور نور سے ہم اپنی زندگیوں کی تاریکی کو مٹاتے ہوئے نسل نو کی صحیح خطوط پر تربیت کرسکیں اور جذبہ حب النبی کا دریا ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجزن رہے۔
الشاہ عبدالعلیم قادری