ملزمان کی گرفتاری کے دعوﺅں کے باوجود جرائم کی شرح کم نہ ہوسکی

Oct 16, 2022


حیدرآباد/پڈعیدن/خیرپور(نامہ نگاران) ملزمان کی گرفتاری کے دعوﺅں کے باوجود جرائم کی شرح کم نہ ہوسکی ۔پولیس کی جانب سے روزانہ کارروائیاں‘ عوام تحفظ سے محروم ہیں۔لوٹ مار کی وارداتوں سے مکین پریشان ہوگئے اور عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب انعام یافتہ ڈاکو دوران مقابلہ کاروائی کرکے، 05 جرائم پیشہ عناصرکو غیرقانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان جنسار ماچھی، بھادر بگھیو اور میاں داد بگھیو کے قبضے سے ایک رائیفل 07MM، ایک شاٹ گن (12 بور)، ایک پسٹل، 09 عدد راﺅنڈس اور 04 کارتوسز برآمد کرکے، تینوں ملزمان کے اوپر مقدمات درج کرلیے گئے،جبکہ گرفتار ملزم جنسار علی ماچھی مختلف متعدد مقدمات میں روپوش تھے، جس پہ 05 لاکھ انعام مقرر تھا کنڈیارو پولیس نے ڈکیتی کے دو مقدمات میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم عامر مری کے قبضے سے بنا لائسنس پسٹل اور 02 راﺅنڈس برآمد کرکے، سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب کنڈیارو پولیس نے کاروائی کرکے، منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم ندیم منگریو کے قبضے سے 08 بوتلیں شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔خیرپور سے بورورپورٹ کے مطابق خیرپور کے اخبار فروش سلیم احمد صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی پیدل سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے اس سلسلے میں انجمن اخبار فروشان کے صدر جمیل احمد صدیقی ,سید تہذیب الحسن ,کیفل احمد ,جعفرشاہ ,شوکت ابڑو ,مہتاب باقری نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے اخبار فروش سلیم احمد صدیقی کی سائیکل ریکوری کراکے اخبار فروشوں میں پھیلی گئی بے چینی کو دور کیا جائے دوسری جانب معلوم ہوا ہے پولیس نے ایک شخص کو شک کی بناءپر گرفتار کیا ہے۔حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق موسیٰ کھٹیان اسٹیشن روڈ کے قریب چھاپہ مار کر تھانہ ٹنڈو جام میں مطلوب ملزمان میٹھا سیال اور برکت سیال کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے نتیجے میں مزکورہ ملزمان گزشتہ کئی دنوں سے تھانہ ٹنڈو جام اور گردونواح علاقوں میں زرعی زمینوں سے ٹیوب ویل کا سامان اور دیگر بجلی کی تاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں سرگرم نکلے گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر مزکورہ بالا واردات میں فریادی فضل الرحمان مری کی زمین سے چوری شدہ ٹیوب ویل کا سامان اور بجلی کی تاریں برآمد کرلی گئی۔
جرائم شرح کم نہ ہوسکی

مزیدخبریں