حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد کا ضلع کے تمام افسران کیساتھ اجلاس۔ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقع پرSP ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس ، ASPکینٹ علینہ راجپر سمیت تمام اہم برانچ انچارجز بھی موجود تھے۔ایس ایس پی حیدرآباد نے اجلاس کے آغاز میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کو زیر غور لاتے ہوئے تمام SHOs سے جرائم پیشہ، منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے متعلق سوالات کیے۔ تمام افسران کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید مضبوط اور موثر بنائیں اور شہر میں جرائم پیشہ عناصر کا رہنا مشکل کردیں جو معصوم شہریوں کو اپنی واردات کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے انکی قیمتی موٹر سائیکل، کیش موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیتے ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد
ہیلتھ رسک الاﺅنس کے خاتمے پر پیرا میڈیکل اسٹاف ناراض
نواب شاہ(نامہ نگاران) پیرا میڈیکل الائنس سندھ کی کال پر سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ پی ایم سی اسپتال‘نواب شاہ کے یونین آفس کے سامنے ہیلتھ رسک الاﺅنس کی کٹوتی کے خلاف مظہر علی عباسی،اسلم قریشی،خادم حسین بگھیو،ساون سندھی،رفیق کلوئی،حاجی علی خان بگھیو،ڈاکٹر محسن مینگل،ڈاکٹر فراز کیریو،محمد خان بروہی،عبدالرشید عالمانی،مجاہد آرائیں،در محمدبہرانی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ان رہنماﺅں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہیلتھ رسک الاﺅنس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹروں ،نرسوںاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کرونا وائرس کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال کی ہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے اس سلسلے میں 20 اکتوبر کو پیرا میڈیکل الائنس سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا جو مطالبات کے تسلیم کئے جانے تک جاری رہے گا۔
ہیلتھ رسک الاﺅنس