نگریو(نامہ نگار)پنگریوکے قریب تھرکول شاہراہ کھوسکی بائی پاس پرٹرالر اورپک اپ کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گاﺅں بچل احمدانی کے رہائشی افراداپنے مریض کولے کربدین جارہے تھے کہ تھرکول شاہراہ کھوسکی بائی پاس کھوسہ سیم نالے کے مقام پرسامنے سے آنے والا تیزرفتار ٹرالران کی پک اپ پرچڑھ گیاجس کی وجہ سے امجدعلی احمدانی موقع پر ہلاک ہوگیاجبکہ مالک ڈنواحمدانی۔اللہ وسایواحمدانی اوررازق ڈنواحمدانی شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوانڈس اسپتال بدین منتقل کیاجارہاتھاکہ مزیددوزخمی مالک ڈنواحمدانی اوراللہ وسایواحمدانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ رازق ڈنواحمدانی کواسپتال میں داخل کیاگیاہے جہاں پراس کاعلاج جاری ہے تینوں متوفیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے مالک ڈنواحمدانی اورامجدعلی احمدانی چچابھتیجااورگاﺅں بچل احمدانی کے رہائشی تھے جبکہ تیسرامتوفی شخص پک اپ کاڈرائیوراللہ وسایواحمدانی پنگریوکے ملحقہ گاﺅں دلیل احمدانی کارہائشی تھاحادثے کے بعدمتوفیوں کی لاشیں گھرپہنچیں توکہرام مچ گیااورورثاء لاشوں سے چمٹ کردھاڑیں مارمارکرروتے رہے متوفی چچابھتیجے کی نمازجنازہ ان کے گاﺅں بچل احمدانی میں جبکہ اللہ وسایوکی نمازجنازہ گاﺅں دلیل احمدانی میں اداکی گئی۔ پولیس نے حادثے کے بعدٹریلرڈرائیورگل حسن کوگرفتارکرکے ٹریلرتحویل میں لے لیاہے جبکہ واقع کامقدمہ درج نہیں ہوسکاتھا۔ واضح رہے کہ ضلع بدین کی حدودمیں تھرکول شاہراہ کے بائی پاس ٹریفک کے لیے انتہائی خطرناک بن چکے ہیں اورآئے روزان بائی پاسوں پرحادثات ہوتے رہتے ہیں جن میں اب تک کافی اموات ہوچکی ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوچکے ہیں مگرحادثات کے اسباب جاننے اوران کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے مزیدحادثات کاخدشہ ہے ۔
ٹرالر/پک اپ/تصادم