نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے: ارشد تبسم

Oct 16, 2022


گڑھاموڑ(نامہ نگار) اسپائیر کالج گڑھاموڑ میں عید میلاد النبی کے سلسلہ میں محفلِ میلاد مصطفٰے منعقد کی گئی مہمانِ خصوصی چوہدری محمد ارشد تبسم ،نسیم شہزاد،ملک طفیل انجم،چوہدری پرویز اقبال،محمد امین سعیدی،نوران لیاقت اور چوہدری حافظ غلام مرتضٰی تھے۔محفل میں کالج کے طلباءاور طالبات نے نبیِ کریم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ذہنی آزمائش کیلئے کوئیز پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر مذہبی و علمی شخصیت چوہدری محمد ارشد تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔میلاد کے انعقاد سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔آخر میں کامیاب طلباءو طالبات میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں