لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی آمنہ الفت نے کہا ہے کہ نبی کریم خواتین کیلئے رحمت بن کر آئے اور وہ حقوق عطا فرمائے کہ جن کی مثال نہیں ملتی، طالبات سیرت النبی کا مطالعہ کریں اور اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز گلشن راوی کالج برائے خواتین میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کررہی تھیں۔
اس موقع پر شعبہ خواتین ق لیگ لاہور کی رہنما صفیہ اسحاق، کالج پرنسپل ناہید اختر، وائس پرنسپل ڈاکٹر حنارضوی، شعبہ اسلامیات کی سربراہ افشاں اسحاق ودیگر بھی موجود تھیں۔ محفل میلاد میں طالبات نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے بعدازاںنعت خوان طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔