لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں21وزراءاور 48سیاسی مشیروں کی بھرتی خزانے پر بوجھ ہے۔کفایت شعاری اور سادگی کے نام پر اندھا ریوڑیاں بانٹ رہا ہے آئین میں گنجائش نہ ہونے کے باوجودسیاسی مشیروں کوگاڑیاں اور گارڈز دئیے جا رہے ہیں۔
اور 12کروڑ کے صوبے میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے۔ سرکاری ملازمین سڑکوں پر رل رہے ہیں اور وزیر اعلی اقرباءپروری میں مصروف ہیں۔گجرات اور منڈی بہاو¿الدین پر صوبائی خزانہ بیدردی سے لٹایا جا رہا ہے۔ہر روز تبادلوں کے جھکڑ چلنے سے پولیس اور بیوروکریسی میں بے چینی پائی جاتی ہے۔آئین وقانون سے ماورا حکومتی اقدامات کو اسمبلی فلور پر بے نقاب کروں گا۔